آئی سی سی تقریب، جنوبی افریقن کپتان سو گئے
Share your love
احمد آباد:ورلڈکپ سے قبل آئی سی سی کی تقریب میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور بھارتی کپتان روہت شرما سے سب سے زیادہ سوالات ہوئے جبکہ جنوبی افریقی کپتان اس تقریب میں سوتے نظر آئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے میچز کے آغاز سے قبل شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں نے پریس کانفرنس کی۔
بھارتی شہر آحمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب میں تمام ٹیموں کے کپتانوں کو اسٹیج پر بلایا گیا، بابر اعظم اور روہت شرما ایک ساتھ اسٹیج پر آئے۔اس دوران جنوبی افریقی کپتان اس تقریب میں سوتے نظر آئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بھارت آکر بہت اچھا لگا، راستے میں لوگ تھے ہمارے فینز بھی آتے تو مزید اچھا لگتا، ایک ہفتے سے حیدرآباد میں تھے، ایسا لگ رہا ہے ہم گھر پر ہیں۔
بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ میں 100 فیصد کارکردگی دکھائیں گے، حیدر آباد میں بریانی اچھی لگی، حیدر آباد کی بریانی کا بہت سنا تھا، بھارت میں کھیلنے کا کوئی پریشر نہیں، پاکستان جیسی کنڈیشنز ہیں۔
روہت شرما نے کہا کہ خوش قسمت ہوں کہ ورلڈ کپ میں بھارت کی کپتانی کروں گا، ٹورنامنٹ میں ہر میچ اہم ہے، ہم نے ٹاپ پر رہ کر کھیلنا ہے۔
تقریب میں موجود آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم 5 بار ورلڈ کپ جیت چکے ہیں، تاریخ دہرائیں گے۔
اس موقع پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ایک بار پھر ورلڈ کپ کی کپتانی کرنے پر خوش ہوں۔