Enter your email address below and subscribe to our newsletter

بھارتی وزیراعظم میں اعتماد ہوتا تو وہ خود پاکستان آتے،بلاول بھٹو

Share your love

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم میں اعتماد ہوتا تو وہ ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے خود پاکستان آتے، بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کو پاکستان میں ویلکم کرتا ہوں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ایس سی او رولز کے مطابق دوطرفہ معاملات کونہیں اٹھایا جاسکتا، مختلف ممالک کےوزرائےاعظم کانفرنس کےلیےاسلام آباد میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کودوطرفہ تعلقات کے لیے بات چیت کا آغازکرنا چاہیے، آج نہیں لیکن کسی نا کسی دن توبات چیت کا آغازکرنا پڑے گا، کیا یہ ممکن نہیں کہ پاکستان اوربھارت ملکرموسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے بات کریں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم میں اعتماد ہوتا تو وہ خود پاکستان آتے، بھارت نےسارک پلیٹ فارم کےلیےمشکلات پیدا کررکھی ہیں، بھارت نےمقبوضہ وادی کی حیثیت تبدیل کرکےسلامتی کونسل اوراپنےآئین کی خلاف ورزی کی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!