Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ٹینس فیڈریشن کی صدارت ملی تو ملک میں عالمی معیار کی اکیڈمیز قائم کروں گا، اعصام الحق

Share your love

اسلام آباد: پاکستان کے نمبر ون ٹینس پلیئر اعصام الحق قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کی صدارت ملنے کے بعد پاکستان میں عالمی معیار کی اکیڈمیز قائم کروں گا۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق کا کہنا تھا کہ میں نے بطور کھلاڑی ملک نام روشن کیا اور مستقبل میں پاکستان کو جیت کی ڈگر پر لے کر جاؤں گا۔

اعصام الحق قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے سخت محنت کی، اب میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کی صدارت کا امیدوار ہوں دس فروری کو اگر اللہ تعالیٰ نے الیکشن میں کامیابی دی تو پاکستان ٹینس کی ترقی کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا مقصد عہدے کے ذریعے شہرت حاصل کرنا نہیں بلکہ ملک کی خدمت کرنا ہے، صدارت ملنے کے بعد دس سال کا پلان تیار کروں گا، میں اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کی دسترس میں رہوں گا۔

ایک سوال کے جواب میں اعصام الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایف کے الیکشن میں کامیابی کے بعد انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے تعاون سے اسلام آباد، لاہور کراچی، پشاور میں ٹینس کی اکیڈ میز قائم کروں گا۔ اس ضمن میں ایک پلان تشکیل دے دیا ہے میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ایک ٹینس کھلاڑی ہی بہتر انداز میں ٹینس کے امور چلا سکتا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!