Enter your email address below and subscribe to our newsletter

لوگ بجلی بل دیں تو 200 یونٹس تک فری دی جا سکتی ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

Share your love

مظفرآباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں سے کھلواڑ اب نہیں چلے گا،سستی بجلی شہریوں کا حق ہے، لوگ بجلی بل دیں تو 200 یونٹس تک فری بجلی دی جا سکتی ہے۔

سدھنوتی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کی ترقی و استحکام سے ہی ہماری بھی بقاء ہے، ریاستی عوام کی فلاح و بہبود میرا مشن ہے، اعلانات پر یقین نہیں رکھتا بلکہ عمل کا قائل ہوں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ اگر تبدیلی چاہئے تو سٹیٹس کو کو توڑنا ہو گا، عوام کے ٹیکسوں سے کھلواڑ اب نہیں چلے گا، وزراء سمیت عوامی ٹیکسوں سے تنخواہ لینے والے عوام کو جوابدہ ہیں، حقوق کی جنگ میں قومی ذمہ داری سے منہ نہیں موڑا جا سکتا۔

چودھری انوارالحق نے کہا کہ پہلی بار بجلی بلوں میں کمی کی، آنے والے دنوں میں تبدیلی نظر آئے گی، بیواؤں، یتیموں، معذوروں، بچوں، بچیوں کے لئے 5 ارب کی خطیر رقم مختص کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے ملازمین کو اپنی پراگرس دکھانا ہو گی، اللہ نے موقع دیا تو ہر طرح کی کرپشن کا خاتمہ کر کے دم لوں گا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!