Enter your email address below and subscribe to our newsletter

60 دن میں حلف نہ لینے پر رکنیت ختم، نشست خالی تصور ہوگی

Share your love

اسلام آباد:انتخابی اصلاحات کمیٹی کی سفارشات پر الیکشن ایکٹ میں ترمیمی بل کاڈرافٹ تیا ر،60دن میں حلف نہ لینے پر رکنیت ختم نشست خالی تصور ہوگی،انتخابی حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد برابر رکھنے کی ترمیم بل میں شامل ، بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کروایا جائیگا ۔

انتخابی اصلاحات کمیٹی کی سفارشات پر انتخابی اصلاحات ست متعلق الیکشن ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کو حتمی شکل دیدی۔ اور الیکشن ایکٹ 2017میں ترامیم کا مجوزہ ڈرافٹ تیا ر کر لیاگیا جس کو بل کی شکل میں قومی اسمبلی اورسینیٹ سے منظورکرایا جائیگا ۔

مجوزیہ ترامیم کے تحت60روز میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی نشست پت نو منتخب امیدوار کی جانب سے حلف نہ لینے پر رکنیت ختم اور نشست خالی تصور کی جائیگی ۔ جبکہ تمام انتخابی حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد برابررکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق حلقہ بندیوں کا عمل انتخابی شیڈول کے اعلان کے 4 ماہ قبل مکمل ہوگا اور حلقہ بندیوں کے خلاف شکایت 30 روزمیں کی جاسکے گی۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق الیکشن کمیشن پولنگ عملے کی تفصیلات ویب سائٹس پر جاری کرے گا، پولنگ عملہ انتخابات کے دوران اپنی تحصیل میں ڈیوٹی نہیں دے گا۔ پولنگ اسٹیشن میں کیمروں کی تنصیب میں ووٹ کی رازداری یقینی بنائی جائے گی۔

مجوزہ ترمیم کے مطابق کاعذات نامزدگی مسترد یا واپس لینے پر امیدوار کو فیس واپس کی جائے گی، امیدوار ٹھوس وجوہات پر پولنگ اسٹسشن کے قیام پراعتراض کرسکے گا۔

انتخابی اصلاحات کمیٹی نے اوورسیزپاکستانیوں کیلئے ووٹنگ کی سہولت الیکشن کمین کو تفویض کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ حتمی نتائج کے 3 روزمیں سیاسی جماعتیں حتمی ترجیحی فہرست فراہم کریں گی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!