Enter your email address below and subscribe to our newsletter

اسپیکر کے پی اسمبلی نے اجلاس بلا کر حلف نہ لیا تو سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیئے جائیں گے،الیکشن کمیشن

Share your love

اسلام آباد: خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان سے حلف نہ لینے کا معاملہ پر الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، اسپیکر کے پی کے اسمبلی نے اجلاس بلا کر حلف نہ لیا تو صوبے کی حد تک سینیٹ انتخابات ملتوی کر دیئے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ اسپیکر کے پی اسمبلی اگر ہائی کورٹ کے فیصلہ پر عمل نہیں کرتے تو انتخابات ملتوی کیے جائیں گے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی سپیکر کے پی اسمبلی کو پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرے اور حلف نہ لینے کی صورت میں الیکشن کمیشن کے پی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے پر مجبور ہو گا اور مخصوص نشستوں پر نئے ارکان سے حلف نہ لیا گیا تو صوبے میں سینٹ الیکشن کی تاریخ میں توسیع کر دی جائے گی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ووٹ ڈالنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور کسی کو بھی ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!