اگر آپ خلا کی سیر کے خواہشمند ہیں تو پہلی پرواز 27 جون کو روانہ ہوگی
Share your love
نیویارک: اگر آپ خلا کی سیاحت کرنا چاہتے ہیں تو اب ایسا ممکن ہونے والا ہے۔خلا کی سیر کرانے کیلئے پہلی پرواز 27 جون کو روانہ ہوگی۔کمپنی کی جانب سے اگست کے شروع میں دوسری کمرشل پرواز بھیجنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے بعد ہر ماہ خلا میں سیاحوں کو بھیجا جائے گا۔
امریکی کمپنی ورجن گلیکٹک کی جانب سے کمرشل خلائی سیاحتی سروس کا آغاز 27 جون سے ہو رہا ہے، گلیکٹک 01 پرواز کو 27 سے 30 جون کے دوران خلا میں بھیجا جائے گا جس میں 6 افراد موجود ہوں گے۔
کمپنی کی جانب سے اگست کے شروع میں دوسری کمرشل پرواز بھیجنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے بعد ہر ماہ خلا میں سیاحوں کو بھیجا جائے گا۔
گلیکٹک 01 میں عام افراد کے بجائے اٹلی کی فضائیہ کے افراد بھیجے جائیں گے جو مختلف سائنسی تجربات کریں گے، اس کے بعد اسپیس فلائٹ کا سلسلہ عوام کیلئے بھی شروع کر دیا جائے گا۔
مگر خلا کی سیر سستی نہیں ہوگی کیونکہ وہاں جانے کیلئے ہر فرد سے ساڑھے 4 لاکھ ڈالرز (لگ بھگ 13 کروڑ پاکستانی روپے) کرایہ لیا جائے گا۔
اس کمپنی نے مئی میں خلا کیلئے آخری ٹیسٹ پرواز کو کامیابی سے مکمل کیا تھا۔
واضح رہے کہ یہ کمپنی لگ بھگ 2 دہائیوں سے خلا کیلئے کمرشل پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر اب جاکر ایسا ممکن ہونے والا ہے۔