Enter your email address below and subscribe to our newsletter

امام کعبہ کی فلسطینیوں کی نصرت کے لیے رقت آمیز دعا، لاکھوں زائرین کو رلا دیا

Share your love

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں میں آج نمازِ جمعہ سے قبل امام کعبہ شیخ اسامہ خیاط نے اسرائیلی بمباری کے شکار مظلوم فلسطینیوں کے حق میں دعا کرائی۔

عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام میں امام کعبہ کی فلسطینیوں کی نصرت کے لیے کرائی گئی دعا نے آج لاکھوں زائرین کو رلا دیا۔ صحن خانہ کعبہ آمین سے گونج اُٹھا۔

شیخ اسامہ خیاط نے دعا کرائی کہ اے اللہ مسجد اقصیٰ کی حفاظت فرما۔ اے اللہ فلسطین کے مسلمانوں کی حفاظت فرما۔ اے اللہ ان کی سامنے سے، پیچھے سے اور دائیں بائیں سے حفاظت فرما۔

اے اللہ تو فلسطینیوں کا حامی، مددگار، محافظ اور وکیل بن جا اور ان کا بھی جو مظلوم فلسطینیوں کی مدد کر رہے ہیں۔ اے اللہ ہم پناہ مانگتے ہیں کہ وہ مظلوم ظالموں کے ہاتھوں قتل نہ ہو جائیں۔

مسجد الحرام کے علاوہ سعودی عرب کی دیگر مساجد میں بھی فلسطین کے حق میں دعا کرائی گئی جب کہ دنیا بھر میں بالعموم مسلم ممالک میں بالخصوص اسرائیلی کی ناکامی اور حماس کی فتح کی دعاکرائی گئی۔

یاد رہے کہ ایک ہفتے سے جاری اسرائیل اور حماس جھڑپ میں 1540 فلسطینی شہید اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے۔ ایک ہزار کے قریب اسرائیلی شہری بھی مارے گئے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!