سائفر کیس ، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر کل اہم سماعت ہوگی
Share your love
اسلام آباد:سائفر کیس میں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر کل اہم سماعت ہوگی، عدالت نے دن دو بجے سماعت کا وقت مقرر کررکھا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر کل سماعت کریں گے۔ عدالت نے دن دو بجے سماعت کا وقت مقرر کررکھا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر اور ایف آئی اے پراسکیوٹر دلائل دیں گے۔ گزشتہ سماعت پر بیرسٹر سلمان صفدر کے دلائل مکمل نہیں ہوسکے تھے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں جبکہ عدالت نے فرد جرم کے لیے 17 اکتوبر کی تاریخ مقرر کررکھی ہے۔