بلوچستان میں پاک افغانستان سرحد پر افغان فوجی کی فائرنگ ،12 سالہ بچے سمیت 2افراد جاں بحق
Share your love
راولپنڈی :بلوچستان میں پاک-افغان سرحد کے ساتھ چمن بارڈر کراسنگ کے فرینڈ شپ گیٹ پر تعینات ایک افغان فوجی نے پاکستان سے افغانستان جانے والے راہگیروں پر بلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ کی۔ بارہ سالہ بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔
آ ئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعہ زیرو لائن پر واقع آؤٹ باؤنڈ گیٹ پر پیش آیا۔فائرنگ کے نتیجے میں 12 سالہ بچے سمیت 2 معصوم پاکستانی شہری شہید ہو گئے۔فائرنگ سے دوسرا بچہ زخمی ہوگیا۔
آ ئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا۔بے گناہ مسافروں کی موجودگی میں فائرنگ کے تبادلے سے گریز کیا۔تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چمن منتقل کر دیا گیا ہےزخمی بچہ جسے سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر باہر نکالا تھا، زیر علاج ہے۔
آ ئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان حکام سے اس غیر ذمہ دارانہ اور لاپرواہی کی وجہ دریافت کی گئی۔پاکستان کی طرف سے مجرم کو پکڑ کر پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔ اور کہاگیا یے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ذمہ داری سے کام کرنے کے لیے نظم وضبط کا مظاہرہ کرے۔
آ ئی ایس پی آرکاکہناہے کہ پاکستان مثبت اور تعمیری دوطرفہ تعلقات کے ذریعے امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے،تاہم اس طرح کے ناخوشگوار واقعات سے خلوص نیت اور مقصد کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔