Enter your email address below and subscribe to our newsletter

‎برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ ثابت نہ ہونے پر تحقیقات بند

Share your love

لندن:برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ ثابت نہ ہونے پر پولیس نے تحقیقات بند کردیں۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز میں کوئی مشتبہ شخص نظر نہیں آیا اور نہ ہی کوئی ایسا اشارہ ملا جس سے پتا چلتا ہو کہ شہزاد اکبر کے گھر کی جانب کوئی گیا ہو۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے سابق مشیر شہزاد اکبر پر برطانیہ میں تیزاب حملہ ثابت نہیں ہوسکا، جس کی وجہ سے پولیس نے تحقیقات بند کردی ہیں۔

شہزاد اکبر کی جانب سے خود پر تیزاب حملے کا دعویٰ کیا گیا تھا، جس کے بعد برطانوی پولیس نے تحقیقات شروع کی تھیں، تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ 6 مال تک جاری رہنے والی تحقیقات کے دوران برطانوی پولیس نے شہزاد اکبر کی رہائش گاہ کے اطراف کیمرے چیک کیے اور کئی گھنٹوں کی فوٹیجز دیکھنے کے باوجود کوئی حملہ ثابت نہیں ہو سکا۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز میں کوئی مشتبہ شخص نظر نہیں آیا اور نہ ہی کوئی ایسا اشارہ ملا جس سے پتا چلتا ہو کہ شہزاد اکبر کے گھر کی جانب کوئی گیا ہو۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی پولیس نے شہزاد اکبر کو 3 ہفتے قبل ہی اس حوالے سے آگاہ کردیا تھا، جس کے بعد شہزاد اکبر نے حملے کے الزامات پاکستانی حکومت اور آئی ایس آئی پر عائد کیے تھے۔

شہزاد اکبر کی جانب سے تیزاب حملے کے دعوے ثابت نہ ہونے پر پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات بند کردی ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!