Enter your email address below and subscribe to our newsletter

چین میں شدید زلزلے نے تباہی مچا دی، متعدد عمارتیں زمین بوس،100 سے زائد افراد ہلاک

Share your love

بیجنگ: چین میں شدید زلزلے نے تباہی مچا دی، متعدد رہائشی عمارتیں زمین بوس ہونے سے100 سے زائد افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے اور درجنوں لاپتا ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے چین کے شمال مغربی شہر گانسو میں محسوس ہوئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر جبکہ مرکز صوبے لانزو کے دارالحکومت سے 102 کلو میٹر دور جنوب مغرب تھا۔

متعدد شہری زلزلے کے بعد گرنے والی عمارتوں کے نیچے دب گئے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!