توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس،سماعت کل ہو گی
Share your love
سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کل ہو گی۔
الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی۔کاز لسٹ کیمطابق الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت کرے گا۔
توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت صبح دس بجے اڈیالہ جیل میں ہو گی۔
الیکشن کمیشن نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے جیل ٹرائل کی منظوری دی تھی۔ توہین الیکشن کمیشن کیس میں ٹرائل سے متعلق محفوظ فیصلہ 6 دسمبر کو سنایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 19 اگست کو عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری کیے تھے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں نے مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور انٹرویوز کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزمات عائد کیے تھے ۔
واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن میں پیش کرنے سے معذرت پر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی جارہی ہے۔