Enter your email address below and subscribe to our newsletter

مستقبل میں سمارٹ فونز کی جگہ صرف نیورالنک چپس ہوں گی،ایلون مسک

Share your love

کیلیفورنیا: ٹیسلا اور سپیس ایکس جیسی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک کے خیال میں مستقبل میں ہمیں فونز کی ضرورت نہیں ہوگی صرف نیورا لنک چپس استعمال ہونگی ۔

درحقیقت ان کا تو ماننا ہے کہ مستقبل میں دنیا میں فونز موجود ہی نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ ہمارا دماغ ہی فون کا کام کرے گا، ایلون مسک کا ماننا ہے کہ ان کی کمپنی نیورالنک کی دماغی چپ اسمارٹ فونز کا متبادل ثابت ہوگی۔

خیال رہے کہ جنوری 2024 میں نیورالنک کی جانب سے پہلی بار انسانی دماغ میں کمپیوٹر چپ نصب کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی تھی، دماغ میں چپ نصب ہونے کے بعد مریض خیالات کی مدد سے گیم کھیلنے کے قابل ہوگیا۔

یہ چپ ایک 29 سالہ شخص کے دماغ میں نصب کی گئی تھی جو چند سال قبل ایک حادثے میں مفلوج ہو گیا تھا، چپ نصب ہونے کے 100 دن بعد نیورالنک اور ایلون مسک کی جانب سے Noland Arbaugh کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کی گئیں۔

ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) پر کہا کہ مستقبل میں فونز کی جگہ نہیں ہوگی، ایک ایکس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں فون نہیں ہوں گے بلکہ صرف نیورالنک چپس ہوں گی ۔

کمپنی کی جانب سے ایسے فرد کی تلاش ہے جو چپ نصب ہونے کے بعد اپنے خیالات کمپیوٹر اور فونز دونوں کو کنٹرول کرسکے۔

ایلون مسک نے اس ڈیوائس کو ٹیلی پیتھی کا نام دیا ہے اور کچھ دن پہلے ایک ایکس پوسٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ ٹیلی پیتھی سے آپ اپنے فون اور کمپیوٹر کو صرف خیالات سے کنٹرول کرسکیں گے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!