Enter your email address below and subscribe to our newsletter

آن لائن ایپ خودکشی معاملہ، ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے تحقیقات کا آغاز کردیا

Share your love

راولپنڈی :آن لائن ایپ سے قرض حاصل کرنے کے بعد بلیک میلنگ اور دھمکیوں سے تنگ آکر خودکشی کرنے والے 42سالہ مسعود کے کیس پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے تحقیقات کا آغاز کردیا، ایف آئی اے کی تین رکنی ٹیم نے متوفی کے گھر دورہ کرکے موبائل سمیت دیگر تفصیلات قبضے میں لے لی۔

ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی تین رکنی ٹیم ایس ایچ او بدر شہزاد، انسپکٹر اویس اور چوہدری روف نے متوفی مسعود کے گھر پہنچے، ٹیم نے مسعود کے بھائی اور اہلیہ کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں، ایف آئی اے ٹیم نے مسعود کے موبائیل فون کو اپنے قبضے میں لے کر فرانزک لیبارٹری بھیجنے کا اعلان کیا ہے،۔

متاثرہ گھر کے اہلخانہ نے آن لائن ایپ نمائندوں کی جانب سے بھیجی جانے والی دھمکیوں کی آڈیوز بھی قبضے میں لے لی ہیں، ایف ائی اے ٹیم متاثرہ فیملی سے دھمکیاں دینے والی ایپس کے نمائندوں کی تفصیلات حاصل کی، موبائل پر دھمکیاں کن ٹیلی فون نمبرز سے دی گی ،ایف ائی اے ٹیم تفصیلات اکٹھی کر رہی ہے۔

متاثرہ شخص نے آن لائن لون ایپ کو کتنی رقم واپس کی،ایف ائی اے ٹیم تفصیلات حاصل کرے گی تاکہ آن لائن ایپ انتظامیہ کے خلاف ٹھوس شواہد جمع کرنے کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!