Enter your email address below and subscribe to our newsletter

پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم آزادی کی تقریب ،پرچم کشائی کی گئی

Share your love

نئی دہلی:نئی دہلی پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے پاکستان کی آزادی کی 76 ویں سالگرہ قومی جوش و جذبہ سے منائی، پرچم کشائی کی تقریب میں ناظم الامور نے پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

ہائی کمیشن کے افسران اور عملہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوئے، تقریب میں حاضرین کو صدر اور وزیراعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، ناظم الامور نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور جدوجہد آزادی کے دیگر رہنماؤں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

ناظم الامور نے کہا کہ بانیان پاکستان کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، ہم بحیثیت قوم متحد ہو کر معاشی ترقی و سماجی انصاف کی طرف اپنی کوششیں مرکوز کر کے عظمت اور خوشحالی کی نئی بلندیوں کو حاصل کر سکتے ہیں۔

ناظم الامور نے افواج پاکستان، پاک سرزمین کے بہادر بیٹوں اور شہداء کو مادر وطن کے دفاع کیلئے عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا اور خطے میں امن کا داعی ہے، پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پُرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لئے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔

سبز اور سفید لباس پہنے پاکستان ہائی کمیشن کے عملے کے بچوں نے قومی نغموں پر خوبصورت پرفارمنس پیش کی، بچوں نے تقاریر کے ذریعے قیام پاکستان کی تاریخی جدوجہد پر روشنی ڈالی، تقریب کے اختتام پر بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!