بھارت کا بنگلادیش کے لئے ای میڈیکل ویزا شروع کرنے کا اعلان
Share your love
نئی دہلی: بھارت نے بنگلادیش کیلئے ای میڈیکل ویزا شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو نئی دہلی میں بنگلا دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ بنگلہ دیش سے بھارت علاج کے لیے آنے والے لوگوں کے لیے جلد ہی ای میڈیکل ویزا کی سہولت شروع کی جائے گی۔
نریندر مودی نے کہا کہ بنگلا دیش بھارت کا سب سے بڑا ترقیاتی شراکت دار ہے اور ہم بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ ایک سال میں ہم 10 بار ملے ہیں لیکن آج کی ملاقات اس لیے خاص ہے کیونکہ وزیراعظم شیخ حسینہ ہماری تیسری مدت میں بھارت کا دورہ کرنے والی پہلی مہمان وزیراعظم ہیں۔