Enter your email address below and subscribe to our newsletter

بھارت جنوبی افریقا کو ہرا کر دوسری مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا

Share your love

بارباڈوس:بھارت جنوبی افریقا کو شکست دیکر دوسری مرتبہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا چیمپئن بن گیا۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، ویرات کوہلی 76 اور اکشر پٹیل 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کیشو مہاراج اور اینرک نورکیا نے 2، 2 جبکہ مارکو جانسین اور کگیسو ربادا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارت نے میچ کا جارحانہ آغاز کیا، بھارت پہلی اور دوسری وکٹ 23 رنز کے مجموعی سکور پر گری، کپتان روہت شرما 9 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے ان کے بعد بیٹنگ کیلئے آنیوالے رشبھ پنت پہلی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی تیسری وکٹ 34 رنز کے مجموعی سکور پر گری، سوریا کمار یادو 3 رنز بناکر کیچ تھما گئے۔

جواب میں ساؤتھ افریقا مقررہ 20 اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر169رنزپر ڈھیر ہو گئی۔

ساؤ تھ افریقا کی جانب سے ریزا ہینڈرکس4، کوئنٹن ڈی کوک39، ایڈن مارکرم4، ٹرسٹین اسٹبز31، ہینرک کلاسین52، مارکو جانسین2، ڈیوڈ ملر21،کگیسو رباڈا4رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!