Enter your email address below and subscribe to our newsletter

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ،ایل اوسی پر فائرنگ کی مذمت

Share your love

اسلام آباد:بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور کنٹرول لائن پر فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی۔ پاکستان نے احتجاجی مراسلہ بھارت کے حوالے کیا۔

وی او

ترجمان دفتر نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔ خلاف ورزی پر پاکستان کا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی ناظم الامور کو آج وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔ واقعہ کے نتیجے میں دو شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

دفتر خارجہ کی بھارتی فورسز کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کی. ایسی کارروائیاں 2003 کے سیز فائر مفاہمت کی صریح خلاف ورزی ہیں. بھارت جنگ بندی کی مفاہمت کا احترام کرے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!