Enter your email address below and subscribe to our newsletter

بھارت کا کرتارپور کے قریب ڈانس پارٹی کو مذہبی رنگ دینے کا پروپیگنڈا بے نقاب

Share your love

نارووال: بھارتی میڈیا پروپیگنڈا اور جعلی خبروں میں سب پر بازی لے گیا، بھارتی میڈیا نے کرتارپور کے قریب ڈانس پارٹی کو مذہبی رنگ دینے کا منفی پروپیگنڈا کیا جسے پاکستانی سکھ برادری نے مسترد کر دیا۔

بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا کہ پاکستان میں سکھوں کی عبادت گاہ کرتارپور پر ڈانس پارٹی منعقد کی گئی، بھارتی میڈیا نے ڈانس پارٹی کو ریاستی سرپرستی حاصل ہونے کا دعویٰ کیا جبکہ حقائق کے برعکس مذکورہ تقریب ڈانس پارٹی نہیں تھی اور وہ کرتارپور کے علاقے سے کافی دور تھی۔

پاکستانی سکھ برادری نے بھارتی منفی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا، سکھ مذہبی رہنما سردار گوبند سنگھ کے مطابق سوشل میڈیا پر بھارت کی جانب سے منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

پاکستانی بھائیوں پر کرتارپور کے سامنے ڈانس پارٹی کرنے کا جھوٹا الزام لگایا گیا، یہاں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، ہم اپنے پاکستانی بھائیوں پر لگے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

سردار گوبند سنگھ نے مزید کہا کہ چند شرپسند عناصر نہیں چاہتے کہ ہم آزادانہ کرتارپور میں مذہبی رسومات ادا کریں، 2018ء اور 2019ء میں بھی یورپی یونین اور ڈس انفولیب بھارت کی جانب سے جعلی خبروں کو مسترد کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ دوسروں کے خلاف جعلی خبریں پھیلانے والے بھارت میں طویل عرصے سے سکھ ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔

یکم جون 1984ء کو بھارتی فوج کی جانب سے آپریشن بلیو سٹار کے نام سے سکھوں کی سب سے عظیم عبادت گاہ گولڈن ٹیمپل پر حملہ کیا گیا، بھارت میں زور پکڑتی تحریک خالصتان بھی بھارت میں سکھوں پر ظلم کی واضح مثال ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!