Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ای سیفٹی بل کا ابتدائی مسودہ تیار، عوامی آراء کے لئے سائٹ پر اپ لوڈ

Share your love

اسلام آباد:ای سیفٹی بل کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا گیا، صارفین کے تحفظ کیلئے مجوزہ ای سیفٹی بل کا مسودہ عوامی آراء کے حصول کیلئے وزارت آئی ٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا۔

ای سیفٹی بل کے مسودے پر سٹیک ہولڈرز اور عوام کی جانب سے آراء و تجاویز پیر 7 اگست تک دی جاسکتی ہیں، ای سیفٹی بل کا مقصد پاکستان میں تمام قسم کی آن لائن سروسز، آن لائن خریداری، مختلف کمپنیوں کو دیئے جانے والے کوائف کا تحفظ ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ کرنے اور اِس کے بغیر اجازت استعمال کی روک تھام مقصد ہے، بل کی منظوری کے بعد آن لائن ہراسمنٹ، سائبر بُلنگ، بلیک میلنگ جیسے گھناؤنے جرائم کو موثر طریقے سے روکا جا سکے گا۔

وفاقی کابینہ نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سفارش پر 26 جولائی کو ای سیفٹی بل کی اصولی منظوری دی تھی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!