انٹرا پارٹی انتخابات کیس ،پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت مل گئی
Share your love
اسلام آباد:لیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی۔
ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے3 رکنی کمیشن نے پی ٹی ا?ئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت ممبر خیبر پختونخوا نے دریافت کیا کہ پی ٹی آئی اب ایک ادارہ نہیں ہے، ہم جاننا چاہتے ہیں وہ کونسی اتھارٹی ہے جس نے پارٹی الیکشن کروائے؟
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا کوئی اعتراض نہیں آیا،صرف چند تکنیکی اور قانونی سوالات ہیں جن کا ہم جواب دیں گے۔
اس موقع پر چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن سے دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی، انہوں نے بتایا کہ سینٹرل سیکرٹریٹ سے پولیس تمام دستاویزات حتی کہ واٹر ڈسپنسر بھی اٹھا کر لے گئی ہے۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی جبکہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ 13 جولائی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا تھا۔