Enter your email address below and subscribe to our newsletter

لنکڈ ان میں سی وی ایڈٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

Share your love

نیویارک: لنکڈ ان میں اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے سی وی ایڈٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا گیا۔

لنکڈ ان وہ سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے جسے بیشتر افراد ملازمتوں کے حصول کیلئے استعمال کرتے ہیں، مائیکرو سافٹ کے زیر ملکیت سوشل میڈیا نیٹ ورک میں 2023 میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ٹولز ملازمت تلاش کرنے والوں کیلئے متعارف کرائے گئے تھے۔

اب کمپنی نے پریمیئم صارفین کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی سی وی ایڈٹ کر سکیں گے اور کور لیٹرز تیار کرا سکیں گے جبکہ ملازمت کی تلاش بھی آسان ہو جائے گی۔

اس ٹول کا مقصد صارفین کی مدد کرنا ہے اور ان کیلئے جاب سرچ فیچر کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔

ویسے تو اب بھی لنکڈ ان میں ایسا ممکن ہے مگر مخصوص کی ورڈز کے ذریعے ملازمت کی تلاش کافی مشکل ثابت ہوتی ہے اور اے آئی ٹیکنالوجی اس عمل کو آسان بنائے گی۔

جب آپ اپنی دلچسپی کی ملازمت کو تلاش کر لیں گے تو لنکڈ ان میں موجود اے آئی اسسٹنٹ کوالیفکیشنز کو مدنظر رکھ کر فیڈ بیک فراہم کرے گا اور ایپلیکیشن کی تیاری میں مدد فراہم کرے گا، آپ اپنی موجودہ سی ای کی کاپی اپ لوڈ کر سکتے ہیں، جس کے بعد لنکڈ ان کا اے آئی ٹول جاب ڈسکرپشن کے مطابق اپ ڈیٹ کرنے کیلئے ٹپس فراہم کرے گا۔

اسی طرح ملازمت کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اے آئی ٹول کور لیٹر بھی تیار کر دے گا۔

کمپنی کے مطابق سی وی یا کور لیٹر روبوٹیک محسوس نہیں ہوں گے، یہ نئے ٹولز صارفین کو آگے بڑھنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کئے گئے ہیں اور یہ تمام مسائل کا حل نہیں۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ ابھی اے آئی ٹیکنالوجی پر ابتدائی کام کیا جا رہا ہے تاکہ ملازمتوں کی درخواستوں کا عمل مکمل طور پر آٹومیٹڈ ہو سکے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!