Enter your email address below and subscribe to our newsletter

اسرائیلی حریف سے ہاتھ ملانے پر ایران نے ویٹ لفٹر پر تاحیاب پابندی لگادی

Share your love

تہران:اسرائیلی حریف سے مقابلے کے بعد ہاتھ ملانے پر ایران نے ویٹ لفٹر پر تاحیاب پابندی عائد کر دی ہے ۔

ایرانی ویٹ لفٹر مصطفیٰ رجائی پر پولینڈ میں ہونے والے ایک مقابلے میں اسرائیلی سے ہاتھ ملاتے ہوئے تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد عمر بھر کے لیے اپنے ملک کے لیے مقابلہ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ایک تجربہ کار ویٹ لفٹر مصطفیٰ راجائی پولینڈ میں 2023 ورلڈ ماسٹر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں اپنی کیٹیگری میں دوسرے نمبر پر رہے اور ہفتے کے روز اپنے گرد ایرانی پرچم لپیٹے پوڈیم پر کھڑے ہوئے تھے۔

پوڈیم کے دوسرے قدم پر اسرائیل کے میکسم سویرسکی کھڑے تھے جو تیسرے نمبر پر رہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!