Enter your email address below and subscribe to our newsletter

لبنان کے معاملات میں ایران کی مداخلت قبول نہیں، نجیب میقاتی

Share your love

بیروت:لبنان کے عبوری وزیر اعظم نجیب میقاتی کا کہنا ہے کہ لبنان کے معاملات میں ایرانی مداخلت قبول نہیں، اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کے نفاذ کے حوالے سے مذاکرات کرنا صرف لبنانی ریاست کا اختیار ہے۔

نجیب میقاتی نے ایرانی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے اندرونی معاملات میں ایران کی مداخلت ناقابل قبول ہے۔

لبنانی عبوری وزیر اعظم کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا تھا کہ ایران جنوبی لبنان سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کے نفاذ کے حوالے سے فرانس کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!