اسلام آباد پولیس نے بیرسٹرگوہرعلی اور روٴف حسن کو حراست میں لے لیا
Share your love
اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرعلی اور سیکرٹری اطلاعات روٴف حسن کو حراست میں لے لیا۔تاہم پولیس ذرائع کاکہناہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کوگرفتارنہیں کیاگیا۔
سی ڈی اے کی جانب سے سیکٹر جی ایٹ میں پولیس کے ہمراہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا جہاں اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان اور سیکرٹری اطلاعات روٴف حسن کو حراست میں لے لیا۔تاہم پولیس ذرائع کاکہناہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کوگرفتارنہیں کیاگیا۔
اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچی ، بیرسٹرگوہر اور روٴف حسن اس وقت سیکرٹریٹ میں موجود تھے جبکہ ویمن پولیس بھی تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ کے باہرموجود رہی۔ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں موجود خواتین کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے سیکرٹریٹ کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔
پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے اطراف میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی جبکہ قیدی وین بھی پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچی ، پولیس کی جانب سے مزید گرفتاریوں کا خدشہ ہے سیکرٹریٹ کی طرف جانے والے تمام راستے مکمل سیل کردیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ کے باہر تجاوزات پرسی ڈی اے کاآپریشن متوقع ہے بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزیوں ، غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کے لئے سی ڈی اے آپریشن کریگا۔
سی ڈی اے ذرائع کاکہناہے کہ پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کی ایک طرف ایک پلاٹ پر قائم کی گء تجاوزات اور غیرقا نونی تعمیرات کی گئی ہیں۔
مذکورہ پلاٹ سے ملحقہ اراضی پر قبضہ کر کے تجاوزات قائم کی گئی ہیں۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا جس میں پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے اصولی منظوری لی جائیگی۔