پی ڈبلیو ڈی کی فوری بندش اور ایم ایل ون کے پہلے فیز پر عمل درآمد کی منظوری مل گئی
Share your love
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پی ڈبلیو ڈی کی فوری بندش اور ایم ایل ون کے پہلے فیز پر عمل درآمد کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس منعقد ہوا جس میں دو نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا اور ان کی منظوری دی گئی۔
ایجنڈا میں شامل اول نکتہ رولز آف بزنس 1973ء میں ترمیم کے ذریعے پی ڈبلیو ڈی کی بندش کے حوالے سے تھا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈبلیو ڈی کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔ کابینہ کی منظوری سے پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ فوری طور پر غیر فعال ہو جائے گا۔
اسی طرح کابینہ نے ایم ایل ون کے پہلے فیز پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ چین پاکستان ریلوے کے درمیان فنانسنگ معاہدے کی منظوری دے دی۔