Enter your email address below and subscribe to our newsletter

اسماعیل ہانیہ شہادت ،ایرانی سپریم لیڈر نے بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر حملے کا حکم دیدیا

Share your love

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دے دیا ہے۔

امریکی اخبار نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا یہ اجلاس اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے فوری بعد ہنگامی طور پر طلب کیا گیا تھا۔

یادرہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی ایرانی سرزمین پر شہادت پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ ہمارے گھر میں ہمارے مہمان کو شہید کیا گیا، تہران پر شہید کا بدلہ لینا فرض ہے۔
حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ گزشتہ روز علی الصباح تہران میں میزائل حملے میں شہید ہو گئے تھے، ان کے ساتھ ایک محافظ بھی جاں بحق ہوا تھا۔

ایرانی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق اسماعیل ہانیہ تہران میں نو منتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد اپنی قیام گاہ پر پہنچے ہی تھے کہ حملہ ہو گیا۔

حماس نے سوشل میڈیا پر اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!