Enter your email address below and subscribe to our newsletter

اسرائیل کی لبنان میں امدادی مرکزپر بمباری،حزب اللہ کے جنگجو سمیت 7 افراد جاں بحق

Share your love

تل ابیب: اسرائیل نے لبنان کے جنوبی علاقے میں وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے علاقے نبطیہ میں اسرائیل نے ایک امدادی مرکز اور عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر بمباری کی جس میں مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حزب اللہ کے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے دو قصبوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جس میں ہمارے 3 جانباز شہید ہوگئے جب کہ 2 زخمی ہیں۔

ادھر اسرائیل نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فضائی حملوں میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں اور اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا ہے جس میں شدت پسند تنظیم کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2006 کی لبنان جنگ کے بعد حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی تازہ جھڑپیں بدترین سرحد پار مداخلت ہے۔ جس کا آغاز اسرائیل نے 7 اکتوبر کے بعد سے کیا ہے۔

اسرائیل حماس کے 7 اکتوبر کی حملے کا معاون و مددگار لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو سمجھتا ہے اور چار ماہ سے حزب اللہ اور حماس کو لبنان میں مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!