Enter your email address below and subscribe to our newsletter

اسرائیل 6 دہائیوں سے زائد عرصے سے فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہا ہے،نگران وزیرخارجہ

Share your love

اسلام آباد: نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہاہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہےپاکستان فلسطینیوں کو فوری انسانی امداد کی فراہمی کیلئے تیار ہے۔

اسلام آبادمیں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتےہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ 17 اور 18 اکتوبر کو چین کا انتہائی اہم دور ہ کررہے ہیں، وہ چینی صدرشی جن پنگ کی دعوت پر تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے, بیجنگ میں بی آرآئی کے اہم فورم سے خطاب میں وہ تجارت کے فروغ اورسرمایہ کاری سے متعلق پاکستان کےوژن سے فورم میں شامل مندوبین کوا ٓگاہ کریں گے ۔

 

نگران وزیرخارجہ نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں شہری آبادی پر حملوں اور غزہ کے محاصرے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان اور سعودی عرب کا مؤقف نہیں بدلا، پاکستان 1967ء سے قبل کی سرحدوں پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست چاہتا ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ 18 اکتوبر کو جدہ میں او آئی سی کا خصوصی اجلاس ہوگا جس میں غزہ کے انسانی المیہ پر بات ہوگی اور جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے غور ہوگا۔

انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور انسانی حقوق کا احترام یقینی بنائے اور فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کرے، اسرائیل 6 دہائیوں سے زائد عرصے سے فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔

 

جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ حالیہ حملے میں بھی اسرائیل نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عام شہری آبادی پر بمباری کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں بے گناہ شہید ہوئے، غزہ میں پانی، خوراک، بجلی، علاج کچھ بھی نہیں ہے، جس سے انسانی بحران جنم لے چکا ہے، یہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی ہے، ہم فوری طور پر فلسطین امداد بھیجنے کےلیے تیار ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!