اسرائیل نے 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا
Share your love
غزہ: اسرائیل نے غزہ حملوں کے دوران یرغمال بنائے گئے 150 فلسطینیوں کو رہا کردیا۔اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی بدترین تشدد کے دوران حماس سے متعلق سوالات کرتے رہے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق غزہ کراسنگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے فلسطینی قیدیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ رہائی پانے والوں میں فلسطینی ہلال احمر کے 2 کارکن بھی شامل ہیں۔
غزہ کراسنگ اتھارٹی کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اسرائیل کی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی بدترین تشدد کے دوران حماس سے متعلق سوالات کرتے رہے۔
فلسطینی پرزنرز ایسوسی ایشن کے مطابق غزہ اور مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے 9 ہزار ایک سو فلسطینی اسرائیل کی قید میں ہیں۔ ان قیدیوں میں گزشتہ سال اکتوبر7 سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد شامل نہیں ہیں۔