اسرائیل نے غزہ کو بجلی، ایندھن اور اشیاء کی سپلائی روک دی
Share your love
غزہ :حماس کی جانب سے جوابی حملہ کرنے کے بعد اسرائیل نے غزہ کو بجلی، ایندھن اور اشیاء کی سپلائی روک دی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں کثیر المنزلہ عمارت پر بمباری کی ہے جس سے عمارت زمین بوس ہو گئی۔
اسرائیلی فوج کے مطابق بلند عمارتوں میں حماس کے اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور غزہ میں رات بھر کے دوران حماس کے 400 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے جنوب میں 6 مقامات پر حماس کے عسکریت پسندوں سے جھڑپیں جاری ہیں۔
دوسری جانب میڈیا کی رپورٹس کے اعداد و شمار کے مطابق 750 اسرائیلی لاپتہ ہیں۔