Enter your email address below and subscribe to our newsletter

امریکا کی جانب سے جنگ بندی قرارداد ویٹو کرنے پر اسرائیل کا خیرمقدم

Share your love

یروشلم:سلامتی کونسل میں امریکا کی جانب سے جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے کا اسرائیل نے خیر مقدم کیا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ویڈیو بیان میں کہا کہ حماس کو ختم کرنے کے لیے جنگ جاری رہے گی۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل میں امریکا کے درست موقف کی تعریف کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل حماس کو ختم کرنے اور جنگ کے باقی مقاصد کے حصول کے لیے جنگ جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی پیش کردہ قرارداد ویٹو کردی ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!