غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری ،شہیدفلسطینیوں م کی تعداد 9 ہزار 500 ہوگئی
Share your love
غزہ:شمالی غزہ پر اسرائیل نے وحشیانہ بمباری تیز کردی اور فلسطینیوں کو آج جنوبی غزہ کی طرف نقل مکانی کے لیے 4 گھنٹے کی مہلت کا اعلان کیا گیا ہے۔فلسطینی شہداء کی تعداد 9 ہزار 500 ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہلے بھی محفوظ قرار دیے گئے روٹ پر اسرائیل کئی قافلوں کو نشانہ بنا چکا ہے جبکہ رات بھر غزہ کے مختلف علاقوں میں بھی اسرائیلی بمباری جاری رہی۔
المغازی کیمپ میں اسرائیلی بمباری سے معصوم بچوں سمیت 51 فلسطینی شہید ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 9 ہزار 500 ہوگئی ہے جبکہ 25 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شہداء میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے جبکہ کئی افراد کے پورے خاندان بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔
دوسری جانب امریکا نے پھر جنگ بندی کی مخالفت کی ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ جنگ بندی کرنے سے حماس کو دوبارہ منظم ہونے اور حملے کرنے کا موقع مل جائے گا۔