Enter your email address below and subscribe to our newsletter

غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ جارحیت،شہید فلسطینیوں کی تعداد 1417 ہوگئی

Share your love

غزہ: غزہ پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1 ہزار 417 ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی پر اسرائیلی وحشیانہ جارحیت کے باعث 50 سے زائد طبی عملہ شہید ہوا ہے۔

اسرائیل کے دفاع کا امریکی صدر کا جھوٹ پکڑا گیا

اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہونے والی وسیع تباہی سے غزہ پٹی میں ماحولیاتی آلودگی اور وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے۔

ادھر اسرائیل کی غزہ کی ناکا بندی، بجلی، پانی، خوراک، ایندھن کی فراہمی بند ہے، غزہ شہر کے مرکزی اسپتال میں جنریٹرز کیلئے صرف 4 دن کا ایندھن بچا ہے۔

ہلال احمر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، غزہ کی پٹی کے واحد بجلی گھر نے ایندھن کی قلت کی وجہ سے گزشتہ روز کام کرنا بند کر دیا تھا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!