Enter your email address below and subscribe to our newsletter

شام میں حزب اللہ کی گاڑی پر اسرائیل کا ڈرون حملہ،2 کمانڈرز جاں بحق

Share your love

دمشق: اسرائیلی فوج نے شام میں لبنان کی سرحد کے قریب ایک چلتی گاڑی کو ڈرون حملے میں تباہ کردیا جس میں سوار دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس گاڑی میں حزب اللہ کے دو کمانڈرز سوار تھے جو ڈرون حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شام اور لبنان سمیت ہر اُس علاقے میں حزب اللہ اور حماس کے جنگجوؤں کو نشانہ بنائیں جو اسرائیلیوں کے قتل اور اس کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج انٹیلی جنس بنیادوں پر حاصل ہونے والی معلومات کی بنا پر لبنان اور شام میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کے زیر استعمال گاڑیوں کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنارہی ہے۔

اسرائیل کے ایک حملے میں حزب اللہ کے اہم ترین کمانڈر محمد ناصر کی شہادت کے بعد سے حزب اللہ نے بھی جوابی کارروائی میں اسرائیلی ٹھکانوں پر سیکڑوں میزائل داغے جس میں اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی بھی ہوئے تھے۔

اس واقعے کے بعد سے اسرائیل نے آج جوابی کارروائی میں حزب اللہ کے کمانڈرز کو نشانہ بنایا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!