Enter your email address below and subscribe to our newsletter

جعلی پاسپورٹس کا اجراء،تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم

Share your love

اسلام آباد: پاکستان سے 12 ہزار 96 مبینہ جعلی پاسپورٹ کے اجراء کے معاملہ پر وزارت داخلہ نے تحقیقات کے لئے 5 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کریں گے، ڈپٹی سیکرٹری ایف ائی اے وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور نادرا کا ایک ایک نمائندہ بھی کمیٹی میں شامل ہوگا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن پاسپورٹ کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی پاسپورٹ کے اجراء اور ادراروں کی ملی بھگت کے تعین سمیت جعلی پاسپورٹ کی تحقیقات کرے گی، کمیٹی پاسپورٹ ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی ذمہ داری مستقبل میں خطرات کو روکنے کی تجاویز بھی جمع کرائے گی، کمیٹی 15 دن کےاندر اپنی رپوٹ وزیر داخلہ کو پیش کرے گی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!