Enter your email address below and subscribe to our newsletter

میر جعفر کون ہے پتہ چل گیا،شاہ محمود قریشی بھی سائفر ڈرامے میں ملوث تھے، رانا ثناء اللہ

Share your love

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ میر جعفر کون ہے پتہ چل گیا،سائفر کے جھوٹے ڈرامے سے ملکی اداروں کی ساکھ متاثر ہوئی، ذمہ داران کو سزا ضرور ملنی چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملکی مفاد کے ساتھ کھیل کھیلا، سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا بیان ان کے خلاف فرد جرم ہے۔

وزیر داخلہ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ میر جعفر کون ہے پتہ چل گیا، پی ٹی آئی کا جتھا ملکی مفاد کیخلاف کام کر رہا تھا، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی سائفر ڈرامے میں ملوث تھے۔

قبل ازیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ملک کے دفاع پر حملہ کرنے والے جتھے کو ملک کی سیاست میں حصہ لیتے ہوئے نہیں دیکھ رہا، بغض اور کینہ رکھنے والوں کو ملکی سیاست اور الیکشن میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، صاف اور شفاف الیکشن کیلئے ایسا بندہ ہونا چاہیے جس پر سب کو اعتماد ہو۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 90 روز میں الیکشن ایک آخری حد ہے، مطلب اس کے اندر ہی ہوں گے، 90 دن کا مطلب یہ نہیں کہ اسی دن ہوں، الیکشن 70 یا 60 دن میں بھی ہو سکتے ہیں، چاروں صوبائی اور قومی اسمبلی کا الیکشن ایک ہی دن ہوگا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!