Enter your email address below and subscribe to our newsletter

طلبا پر فرض ہے کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجز کا پتہ لگائیں اور ان کا تجزیہ کریں،آرمی چیف

Share your love

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ طلبا پر فرض ہے کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجز کا پتہ لگائیں اور ان کا تجزیہ کریں ۔مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے اپنی فکری وسائل کو بروئے کار لائیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔چیئرمین نسٹ بورڈ آف گورنرز، جنرل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی سٹاف نے افتتاحی کانووکیشن تقریب” میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

آرمی چیف نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو تمغوں سے نوازا۔کانووکیشن کے دوران بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے طلباء نے ڈگریاں حاصل کیں۔

مرکزی کیمپس میں نسٹ کے تمام اسکولوں سے 7 بنیادی مضامین میں 3500 سے زیادہ گریجویٹس کو ڈگریاں دی جا رہی ہیں۔

آرمی چیف نے گریجویٹس، ان کے والدین اور فیکلٹی کو اپنی دلی مبارکباد دی۔ آرمی چیف نے پڑھانے اور سیکھنے کے لیے ایک سازگار ماحولیاتی نظام تیار کرنے پر نسٹ کی تعریف کی ۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ نسٹ جو کہ شاندار ذہنوں کی پرورش کرتا ہے،جو قوم کی خدمت کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہے۔آج طلباء کی زندگیوں میں ایک نئے باب کا آغاز ہے، جو ایک اہم تبدیلی کی نوید دیتا ہے نئی ذمہ داری کو ان کی شخصیت اور آگے کے سفر میں انتخاب سے ظاہر ہونا چاہیے طلبا پر فرض ہے کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجز کا پتہ لگائیں اور ان کا تجزیہ کریں ۔

آرمی چیف نے کہا کہ مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے اپنی فکری وسائل کو بروئے کار لائیں۔

قبل ازیں نسٹ پہنچنے پر ریکٹر نسٹ نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!