Enter your email address below and subscribe to our newsletter

یہ انوکھا الیکشن تھا گوگل بھی حیران تھا کہ رزلٹ کیا ہیں،شاہد خاقان عباسی

Share your love

کراچی: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ آج الیکشن کوئی رزلٹ نہیں دے پائے نہ مسائل کا حل دے پائیں گے، تمام لوگ اقتدار کی سیاست سے باہر نکلیں تب ہی حل نکل پائے گا موجودہ انتخابات میں فارم 47 فارم 45 سے جیت گیا۔

موجودہ انتخابات میں فارم 47 فارم 45 سے جیت گیا، یہ الیکشن کمیشن کا کمال ہے کہ فارم 47 فارم 45 سے پہلے بن گیا تھا، یہ انوکھا الیکشن تھا گوگل بھی حیران تھا کہ رزلٹ کیا ہیں۔

کراچی میں نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یہ بھی انوکھی بات ہے کہ آج کوئی اقتدار میں آنے کی خواہش نہیں رکھتا اور ہر آدمی اقتدار کی بات بھی کر رہا ہے کہ مجھے دے دیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں ان انتخابات کو ملک میں خرابی کا سبب سمجھتا ہوں، اقتدار کو ایک طرف کردیں، یہ سب جانتے ہیں آج اقتدار کا کوئی مستحق نہیں، آج مسئلہ ملک ہے، پوری الیکشن مہم میں مسائل کے حل کی بات ہوئی ہے؟

ان کاکہناتھا کہ موجودہ انتخابات میں فارم 47 فارم 45 سے جیت گیا، یہ الیکشن کمیشن کا کمال ہے کہ فارم 47 فارم 45 سے پہلے بن گیا تھا، یہ انوکھا الیکشن تھا گوگل بھی حیران تھا کہ رزلٹ کیا ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ الیکشن مت کرائیں، آج الیکشن کوئی رزلٹ نہیں دے پائے نہ مسائل کا حل دے پائیں گے، تمام لوگ اقتدار کی سیاست سے باہر نکلیں تب ہی حل نکل پائے گا، میں تو اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اس خرابی میں حصہ لینے سے بچ گیا۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا ہے کہ سیاست تو اقتدار کی ہی ہوتی ہے، ا?ج ہم ہر صورت میں اقتدار حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں، یہ چیزیں ملک اور قوم کا نقصان کرتی ہیں، مولانا صاحب پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں، میرا نہیں خیال کہ مولانا صاحب نے پی ڈی ایم کو الوداع کہا ہے۔

ان کا نیب کے حوالے سے کہنا تھا کہ نیب کا معاملہ 6 سال سے جاری ہے، ہم با ر بار پوچھتے ہیں جرم کیا ہے، اب چوتھی حکومت بھی آرہی ہے، امید ہے جلدی بن جائے گی، انہوں نے وعدہ کیا ہے نیب کو ختم کردیں گے، آپ عدالتوں میں جاکر حیران ہوجائیں گے کہ لوگوں کے ساتھ کیا کیا ظلم ہوا۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!