Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ہزاروں غلط ایمرجنسی کالز ملانے والی جاپانی خاتون پکڑ ی گئی

Share your love

ٹوکیو:جاپان میں مبینہ طور پر 2 سال اور 9 ماہ کے دوران 2761 غلط ایمرجنسی کالز ملانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 51 سالہ بے روزگار خاتون کو مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ کی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے کے شبے میں گرفتار کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق خاتون نے اگست 2020ء اور مئی 2023ء کے درمیان کئی مرتبہ اپنے گھر اور محلے سے مختلف ہنگامی وجوہات کے بارے میں کالز کیں جن میں اس نے فائر ڈیپارٹمنٹ سے ایمبولینس بھیجنے، پیٹ میں درد، منشیات کی زیادتی، ٹانگوں میں درد اور دیگر بیماریوں کی شکایات کیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون کے کال کرنے پر جب بھی ایمبولینس اس کے گھر بھیجی جاتی تو وہ کہتی کہ مجھے اس کی ضرورت نہیں اور میں نے کوئی فون کال نہیں کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کی جانب سے خاتون کو متعدد بار تنبیہ کی گئی کہ وہ غلط اور جھوٹی کالیں کرنا بند کر دے لیکن وہ ایسا کرتی رہی تاہم 20 جون کو ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے پولیس میں رپورٹ درج کرا دی جس کے بعد خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد خاتون نے تفتیشی حکام کو بتایا کہ وہ اکیلی تھی اور توجہ حاصل کرنا چاہتی تھی۔

خاتون نے تفتیشی حکام سے کہا کہ میں چاہتی تھی کہ کوئی مجھے سنے اور مجھ پر توجہ دے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی جاپان میں اسی طرح کا ایک واقعہ سامنے آیا تھا جب 2013ء میں پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کیا تھا جس نے 6 ماہ کے دوران 15 ہزار سے زائد غلط فون کالز کی تھیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!