Enter your email address below and subscribe to our newsletter

ججز خط از خود نوٹس کیس سماعت کے لئے مقرر

Share your love

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے دیگر 9 درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

سپریم کورٹ نے پاکستان بار کونسل کی فریق بننے کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ بار، اعتزاز احسن اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی درخواستیں بھی مقرر کر دیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے بلوجستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

ججز خط از خود نوٹس کیس کی سماعت 30 اپریل کو دن ساڑھے 11 بجے ہو گی، عدالت عظمیٰ نے اس ضمن میں اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!