Enter your email address below and subscribe to our newsletter

جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس ، اسدقیصرکی عبوری ضمانت میں توسیع

Share your love

اسلام آباد:انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس میں سات جولائی تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی جبکہ ملزم کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت بھی کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد حسن عباس کے کیس کی سماعت کی۔ اسد قیصر اپنے وکیل کیساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اسدقیصر ابھی تک شاملِ تفتیش ہی نہیں ہوئے، جس پر اسد قیصر کے وکیل نے کہا کہ تفتیشی افسر غلط بیانی کر رہے، ان سے پوچھیں ہمارا بیان انہیں ملا ہے یا نہیں؟ اگر بیان نہیں لینا تھا تو نوٹس جاری کرکے دوبارہ بلایا جاتاہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کا اپنا بیان ریکارڈ کروانا ضروری ہے۔ عدالت نے نے اسدقیصر کو کیس میں شاملِ تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے 7 جولائی تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!