جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مقرر
Share your love
پشاور: صدر مملکت نے جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس جبکہ تین ایڈیشنل ججوں کو مستقل جج بنانے کی منظوری دے دی۔
وزارت قانون و انصاف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 193 کی ذیلی شق ون کے تحت جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس تعینات کردیا ہے۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے اور ان کے مستقبل چیف جسٹس کے نوٹفکیشن کا اطلاق حلف اٹھانے پر ہوگا۔
وفاقی وزارات قانون و انصاف سے جاری ایک اور نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صدر مملک نے آئین کے آرٹیکل 193 کے تحت پشاور ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں کو مستقل جج تعینات کردیا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کے مذکورہ تینوں ججوں میں جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال شامل ہیں۔