جسٹس محمد شفیع صدیقی سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مقرر
Share your love
کراچی: صدر پاکستان نے سندھ ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد شفیع صدیقی کو سندھ ہائیکورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس محمد شفیع صدیقی جوڈیشل کمیشن پاکستان کی منظوری تک بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض ادا کریں گے۔
جسٹس شفیع صدیقی کو جسٹس عقیل احمد عباسی کے سپریم کورٹ کا جج مقرر ہونے کے بعد قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔
جوڈیشل کمیشن پاکستان اپنے اگلے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کا ریگولر چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دے گا۔
جسٹس محمد شفیع صدیقی آج قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔