Enter your email address below and subscribe to our newsletter

مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہئے،مشعال ملک

Share your love

اسلام آباد: نگران وزیر مملکت مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مقدمے کو عالمی عدالت میں لیجایا جائے۔مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہئے۔

نگران وزیر مملکت مشعال ملک نے اسلام آباد میں ہیومن رائٹس کونسل کے زیراہتمام کشمیر کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہئے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو خراب کر رہا ہے، عالمی برداری مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں افراد کو شہید کیا، انسانی حقوق کے عالمی دن پر مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔

نگران وزیر مملکت نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق نہیں ہیں، مقبوضہ کشمیر اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل ہے، بھارتی فورسز انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مقدمے کو عالمی عدالت میں لے کر جانے کی ضرورت ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!