انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا صارفین کے لئے محفوظ بنانے کی مہم کا آغاز
Share your love
اسلام آباد:انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا صارفین کیلئے محفوظ بنانے کی مہم کا آغازپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کو صارفین کے لیے محفوظ بنانے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
پی ٹی اے حکام نے کہا کہ نفرت انگیز مواد کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عوام سے تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اور صارفین سے کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا مکمل ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں۔
انہوں نےکہا کہ ملکی دفاع، سالمیت اور تحفظ کے خلاف مواد آن لائن اپلوڈ یا شیئر کرنا غیر قانونی اور قابل سزا جرم ہے، اگر کسی کو ریاست مخالف مواد انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پر نظر آئے تو فوراً ایف آئی اے کو رپورٹ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ریاست مخالف مواد کی بلاکنگ کے لیے متعلقہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور پی ٹی اے کو بھی رپورٹ کیا جائے۔
پی ٹی اے نے یاد دلایا کہ پیکا کے تحت نفرت انگیز مواد کا پھیلاؤ کسی بھی معلوماتی نظام یا ڈیوائس کے ذریعے جرم ہے اور بین المذاہب، فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت بڑھانے والا مواد پھیلانا بھی قابل سزا جرم ہے۔