Enter your email address below and subscribe to our newsletter

امریکی سفارتخانہ کی پاکستانیوں کے لیے ویزا اپوائنٹمنٹ کے وقت میں بڑی کمی

Share your love

اسلام آباد: امریکی سفارتخانہ نے پاکستانیوں کے لیے ویزا اپوائنٹمنٹ کے وقت میں بڑی کمی کردی۔

امریکی سفارت خانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزا اپوائنٹمنٹ کا وقت 440 دن سے کم کرکے 230 دن کردیا گیا ہے، سیاحتی، تعلیمی اور کاروباری ویزا اپوائنٹمنٹ کے لیے وقت کم کیا ہے۔

ذرائع امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ ویزا کے اجرا میں پاکستانی طلبا کو ترجیح دی جارہی ہے، اسلام آباد اور کراچی کے درمیان روزانہ دس ہزار ویزے پراسس کیے جارہے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ویزا اپوائنٹمنٹ وقت کم کرنے کے لیے مزید قونصلر افسران تعینات کردیے ہیں، ویزا مسترد کیے جانے کی تفصیلات نہیں دے سکتے، پچھلے سال ریکارڈ تعداد میں پاکستانیوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

Share your love

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!