ملالہ یوسفزئی کا فلسطینی طلبہ کیلئے سکالر شپ کا اعلان
Share your love
لندن: نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے فلسطینی طلبہ کے لیے سکالر شپ کا اعلان کردیا۔
ملالہ فنڈز کی شریک بانی ملالہ یوسفزئی نے آکسفورڈ پاکستان پروگرام کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے آکسفورڈ یونیورسٹی میں فلسطینی طلبہ کے لیے سکالر شپ کا اعلان کیا۔
اپنے خطاب میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ غزہ کے 80 فیصد سے زیادہ سکول اور تمام یونیورسٹیاں یا تو مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں یا انہیں نقصان پہنچا ہے، غزہ کے تعلیمی نظام کی تعمیر نو کے لیے دیر پا جنگ بندی اور کئی سال تک سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔
ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ یہ صرف اسکالر شپ نہیں ہے بلکہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا ایک اشارہ ہے، اسکالر شپ حاصل کرنے والے فلسطینی طلبہ اکتوبر 2024 میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے مارگریٹ ہال میں اپنی تعلیم کا آغاز کریں گے۔