مریم نواز کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
Share your love
اسلام آباد / لاہور: وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نزیر تارڑ نے لاہور میں وکلا اور پولیس کے تصادم کے بعد پیش آنے والی صورت حال پر وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
وزیرقانون اور وزیراعلی نے وکلاءکے احتجاج سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو کی اور وکلا کے جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔
دونوں قائدین نے اتفاق کیا کہ تصادم عوام سمیت کسی فریق کے حق میں نہیں لہذا مسائل حل کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس پنجاب کو وکلا کے خلاف طاقت کے استعمال سےگریز برتنے کی فوری ہدایت کردی۔
وزیر وزیر قانون نے مطالبہ کیا کہ پولیس حراست میں موجود وکلا رہا کئے جائیں کیونکہ وہ دہشت گرد یا ملزم نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرقانون اعظم نزیر تارڑ وکلا کے احتجاج کی صورتحال میں وزیراعلی پنجاب سے مسلسل رابطے میں رہے۔